اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں سیلجان خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : تُرک اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے فیملی میں اس نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری مداحوں کو سنائی دیدم بالچن نے بیٹے کا نام ’عالیجان‘ رکھا ہے-


اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے چہرے کو واضح نہیں کیا اور ایک ایموجی کے ذریعے چہرے کو چھپا دیا۔
سیلجان خاتون نے کچھ دن پہلے ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ کچھ دن میں ہی وہ ننھے مہمان کی والدہ بن جائیں گی۔
واضح رہے کہ تُرک اداکارہ دیدم بالچن نے تُرک سیریز میں ارطغرل کے بڑے بھائی گنگودو کی اہلیہ سیلجان کا کردار ادا کیا تھا – تُرک اداکارہ گزشتہ سال اپنے منگیتر جان ایدین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔








