ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ تنقید کی زد میں

0
50

ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حلیمہ سلطان مغربی لباس پہننے پرمداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئیں

باغی ٹی وی : ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا ’’گیم آف تھرونز‘‘ بھی کہا جاتا ہے کو ویسے تو متعدد ممالک میں نشر کیا جا چکا ہے لیکن اس نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں پاکستان میں اس ڈرامے کولوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں اور لوگ اس ڈرامے کو لے کر اپنے جذبات اور محبت کا اظہار کررہے ہیں تاہم جہاں سوشل میڈیا پر ڈرامے کے کرداروں کی خوب پذیرائی ہورہی ہے وہیں کچھ مداح ڈرامے کے مرکزی کردار کے ذاتی زندگی پر تنقید بھی کررہے ہیں

ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک ادکارہ اسرا بلجیک نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مغربی لباس میں تصاویر شیئر کیں تو اداکارہ کے پاکستانی مداحوں کو شدید ھچکا لگا جس پر انہوں نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرا کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا-
https://www.instagram.com/p/B5VkhGInS0Y/?igshid=1gz0ly3q28qgi
مداحوں نے اسرا بلجیک کی بولڈ تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد یہ لباس کیسے پہن سکتی ہیں جو حلیمہ سلطان کی شخصیت کے خلاف ہیں۔
https://www.instagram.com/p/B-KNVOMD7nr/?igshid=umjzjgtbole3
https://www.instagram.com/p/B-kAumyDzbz/?igshid=1pw7txarw8z3w



دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اسے نہ صرف مقبولیت حاصل ہو ئی بلکہ یہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈرامہ بن گیا ہے

اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ ارطغرل غازی‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے نے پاکستان میں دھوم مچائی ہوئی ہے پاکستان میں لوگ اس ڈرامے کے دیوانے ہوگئے ہیں سوشل میڈیا ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریفوں سے بھرا پڑا ہے

Leave a reply