ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’دیریلش ارطغرل‘کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے-

باغی ٹی وی:مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز ’دیریلش ارطغرل‘نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لی ہے سیریز نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی-

اس سیریز کو دنیا بھر میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ ممالک میں دیکھا گیا یہ مذکورہ ڈرامہ اب تک کے دنیا بھر میں سب سے زیادہ ممالک میں دکھا جانے والا ڈرامہ ہے اس ڈرامے کا 39 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے –

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف ریکارڈ اپنے نام کرنے والے مذکورہ ڈرامے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں اب ارطغرل سیریز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے-

سینئیر جرنلسٹ جمیل فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوہٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ اطرغرل غازی سیریز انسائیکلوپیڈیا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوئی ہے جو عالمی ڈرامہ کی تاریخ کا بہترین ڈرامائی کام ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 3 ارب تک پہنچ چکی ہے اوردنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔


و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی کے علاوہ ایک اور ترک ڈرامے کو پاکستان میں نشر کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

ارطغرل لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کا سبب بنے گا ؛ شاہیر سیالوی

پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

ترگت الپ کا پاکستانی لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکش پردلچسپ جواب

Comments are closed.