عائشہ خان کے مطابق ارطغرل سیریز کا سب سے بہترین کردار کونسا ہے

0
71

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ سیریز میں ’حائمہ خاتون‘ کے کردار کو اپنا پسندیدہ کردار قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز دیریلس ارطغرل کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے یکم رمضان سے ارطغرل غازی کے نام سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے اس کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی عوام کو بلکہ سیاسی و شوبز معروف شخصیات کو بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اُن شوبز شخصیات میں سابقہ اداکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہیں-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی ’حائمہ خاتون‘ کی تصویر شیئر کی اوراپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

عائشہ خان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ’ارطغرل غازی‘ کے سیزن 2 میں پہنچ گئے ہیں، اس سیریز میں اسلامی روایات و اقدار اور تاریخ کی اس حیرت انگیز نمائندگی نے ہم دونوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CCECDTzFq7o/
عائشہ خان نے لکھا کہ اس سیریز میں اب تک ’حائمہ خاتون‘ کا کردار اُن کا سب سے پسندیدہ کردار ہے۔

عائشہ خان کا کہنا تھا کہ قیادت ، ثابت قدمی، محبت اور وفاداری کا جو مظاہرہ اس خاتون نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی کیا ہے یہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔

انہں نے لکھا حائمہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ یقیناً حیرت انگیز اداکارہ ہیں-

عائشہ خان کی اس پوسٹ پر اداکارہ کبری خان نے کہا کہ اس سیریز میں اُن کا پسندیدہ کردار ’آئیکز‘ کا ہے-

جبکہ عائشہ خان کی اس پوسٹ پراداکار انوشے اشرف نے کہا کہ مکمل طور پروہ ایسا ہی ستارہ ہیں کیا کارکردگی ہے۔

خیال رہے کہ سیریز میں ’آئیکز‘ ’ارطغرل‘ کے وفاداری ساتھی ’تُرگت‘ کی اہلیہ کا کردار تھا۔

و اضح رہے کہ اسلامی فتوحات کی تاریخ پر مبنی ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ترکی کا ’گیم آف تھرونز‘ بھی کہا جاتا ہے اس وقت دنیا بھر میں دیکھا جا رہا ہے اس ڈرامے کو 13 ویں صدی میں اسلامی فتوحات کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے

دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے یہ عظیم شخصیت سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے-

ارطغرل کو دنیا بھر میں اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا انجن التان دوزیتان

ارطغرل غازی کے شائقین کے لئے پی ٹی وی کا بڑا اعلان
پاکستان میں ارطغرل غازی کو اتنا اچھا ردعمل ملا کہ بیان نہیں کر سکتا ، ترکش ریڈیو اور ٹی وی ڈائریکٹر ریاض منٹی

ترک چینل نے پاکستانیوں کے لئے یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

Leave a reply