ایسا انسان جو چھٹی کے دن بھی آرام کرنے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرتا ہے

0
39

ایک ایسا انسان جو چھٹی کے دن بھی آرام کرنے کی بجائے انسانیت کی خدمت کرتا ہے

کہتے ہیں کسی قوم کے زندہ قوم کہلانے کی سب سے بڑی دلیل یہ سمجھی جاتی ہے کہ اس قوم کے افراد کے دل انسان دوستی کے بلند ترین جذبات سے معمور ہوں اور اس کے یہی جذبات اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے بھی ایک دلیل کی حیثیت رکھتے ہیں کہ وہ قوم دنیا کی قیادت کا حق رکھتی ہے یا نہیں در حقیقت افراد اور قومقوں کے درمیان برتری اور افضلیت کا فیصلہ بھی انہیں آثار کے مطابق ہوتا ہے جو وہ اس میدان میں چھوڑتی ہیں

اسلام قدرت رکھنے والے ہر شخص کو خیر کی دعوت دیتا ہے اور یہ دعوت اس طرح کی ہے کہ ایک مالدار غریب مزدور تاجر زمیندار شاگرد استاد مرد عورت یہاں تک کہ بوڑھا اندھا کمزور بھی نیکی کا کام کر سکتا ہے اور اس کے مالی حالات معاشرے میں نیکی اور بھلائی کے کام کرنے میں اس کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں بنتے اسلام میں کوئی ایسا انسان نہیں پایا جاتا جو کسی نہ کسی طریقے سے بھلائی کا کام نہ کر سکتا ہو ہر انسان اپنی حیثیت کے مطابق فلاح کے کام کر سکتا ہے مالدار اپنے مال اور مرتبے کے ذریعے خیر کا کام کرے گا جبکہ غریب کو چاہیئے کہ وہ اپنے ہاتھ دل اور زبان سے یہ کام کرے

حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں بعض ناداروں نے اُن صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شکایت کی کہ مالدار لوگ نیکی میں ان سے آگے بڑھ گئے ہیں کیونکہ وہ اپنی دولت کو نیکی کے کاموں میں خرچ کلر رہے ہیں ان کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کی وضاحت کی کہ نیکی کے کام کا ذریعہ صرف مال ہی نہیں ہے بلکہ ہر وہ کام بھلائی کا کام اور صدقہ ہے جس سے انسانوں کو فائدہ پہنچے

دنیا میں کئی لوگ ایسے پائے جاتے ہیں جو کہ مالدار نہ ہونے کے باوجود بھی مختلف طریقوں سے خلق خدا کی خدمت کرتے ہیں اور ہر وقت وہ پریشان حالوں کی پریشانیاں دور کرنے کے لئے کسی نہ کسی طریقے سے پیش پیش ہوتے ہیں اسی طرح ہی ایک انسان بھی ہے جو مالدار نہ ہوتے ہوئے بھی اپنے ہنر کے ذریعے چھٹی والے دن بھی اپنے آرام کا خیال نہ کرتے ہوئے مسلسل چار سالوں سے خلق خدا کی‌خدمت کر رہا ہے

باغی ٹی وی نے حال ہی میں ایک ایسے انسان کی کہانی کو پیش کیا جو چار سالوں سے چھٹی کے دن آرام کی بجائے انسانیت کی خدمت کر رہا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز نامی آدمی پچھلے چار سالوں سے مسلسل انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ان کے پاس ایک چھوٹا سا بیگ ہے جو ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے اور اس میں محمد نواز نے اپنی کام کی صلاحیت کے مطابق چار چیزیں رکھی ہوئی ہیں جس میں فرسٹ ایڈ کا سامان پٹرول اور مکینکل اوزار اور ٹائر پنکچر کا سامان شامل ہیں یہ سفر کے دوران پیش آنے والے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات ہیں جن سے وہ کسی کو بھی درپیش آنے والے مذکورہ حالات میں ان کی مدد کرتے ہیں اور محمد نواز کے مطابق یہ کام وہ اللہ کے فضل سے پچھلے چار سالوں سے مسلسل کر رہے ہیں اور محمد نواز کے مطابق انہوں نے ان چار سالوں میں بس چار اتوار مس کئے ہیں باقی اس عرصے میں وہ تقریباً دو ہزار لوگوں کی مدد کر چکے ہیں محمد نواز نے کہا کہ وہ اللہ کاشکر ادا کرتے ہیں وہ خدمت خلق جیسا بے لوث کام انجام دے رہے ہیں

باغی‌ٹی وی نے آخر میں دنیا کو خوبصورت پیغام دیتے ہوئے اپنی ویڈیو کا اختتام کیا کہ ہم سب کو بھی چاہئے کہ ہم بھی انسانیت کی بے لوث خدمت کریں

یہ بے لوث خدمت خیر اور فلاح و نیکی صرف ہم مذہب کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام انسانی برادری کے لئے عام ہونے چاہیئں چاہے ان کا مذہب ان کی زبان ان کا ملک اور ان کی قومیت کچھ بھی ہو یاد رہے اس کا فائدہ سب سے پہلے خود کی ذات کو پہنچے گا دنیا میں مقبولیت حاصل ہو گی جبکہ آخرت میں بھی ثواب اور اجر ہو گا اللہ تعالی کا ارشاد ہے تم جو بھی خرچ کروگے وہ تمہارے نفس ہی کے لئے ہے

Leave a reply