مزید دیکھیں

مقبول

اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

تُرک اداکارہ اسراء بلجیک کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانیوں کیلئے ایک انوکھا پیغام شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ادکارہ کا پیغام سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہو اہے-
https://twitter.com/esbilgic/status/1287753765878206464
اسراء بلجیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں لکھا تھا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی تھی وہ کسے اپنا نمبر ون قرار دے رہی ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی اس ٹویٹ پر مختلف تبصرے کرہرہے ہیں اور اپنی ہی طرف سے طرح طرح کے اندازے لگا رہے ہیں-

ایسے میں اداکار احمد علی بٹ نے بھی ان تبصروں میں حصہ لیتے ہوئے مزاحیہ پیغام شیئر کردیا جسے صارفین خوب پسند کررہے ہیں

احمد علی بٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ اسکرین شاٹ
احمد علی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں تو ایسی کسی بات کیلئے تیار ہی نہیں تھا آخرکار اسراء نے مجھے ڈھونڈ ہی لیا ساتھ ہی انہوں نے اسراء کا ٹوئٹ بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کیا-
https://twitter.com/eadkski/status/1287803848665583623?s=20
https://twitter.com/MehaktiDunia/status/1288034455773425670?s=20
مہک نامی‌صارف نے اداکارہ کے جواب میں لکھا کہ ہہاکستان میں جاز ہی نمبر ون ہے –
https://twitter.com/jazzpk/status/1288034893184864256?s=20
مہک نامی صارف کے اس ٹویٹ پر جاز کے ٹویٹر ہینڈلر سے بھی ٹویٹ سامنے آیا جس میں جاز نے مہک کا اس ٹویٹ پر شکریہ ادا کیا –

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل دیریلیس ارطغرل میں دکھائے گئے 5 پراسرار مناظر

ترک اداکار انجن التان نے زندگی کی 41 بہاریں دیکھ لیں