اسرابلجیک کو ریما خان سے مشابہہ قرار دینے پرسوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر برس پڑے

0
45

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک جو شہرہ‌آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں نبھائے گئے اپنے کرادر حلیمہ سلطان کے نام سے بھی مشہور ہیں کو پاکستانی اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دے دیا۔

باغی ٹی وی : عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا تھا اور عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

عائزہ خان کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ملا جلا رد عمل دیا سوشل میڈیا صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے کچھ نے تو عائزہ خان کے ساتھ اتفاق کیا جبکہ کچھ صارفین نے ریما کو اسر سے زیادہ خوبصورت قرار دیا-

بعض صارفین کو ریما خان اور اسرا بلجیک کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔

ایک خاتون صارف نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ریما اسرا سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں فرحان نامی صارف نے بھی ریما اور اسرا کے درمیان مشابہت کو زیادہ پسند نہیں کیا اور کہا مذاق کی بھی حد ہوتی ہے آمنہ نامی صارف نے کہا کہ دونوں کا کوئی موازنہ نہیں –

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں ہی خوبصورت ہیں ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ کہتی ہیں لوگ انہیں ریما کی مشابہت قرار دیتے ہیں تو یہ اصل میں ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ اسرا ان کی طرح دکھتی ہے-ایک صارف نے دونوں کو اعلی پائے کی ایکٹریس قرار دیا-

کچھ لوگوں نے تو عائزہ خان کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غصے میں انہیں نابینا قرار دے دیا اور کہا کہ عائزہ خان کو اپنی آنکھیں چیک کروانی چاہئیں۔

Leave a reply