کرونا وائرس نے نظریات بھی بدل دیئے ، پہلی بار عرب امارات کا طیارہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کراسرائیل اترگیا

0
48

دبئی :کرونا وائرس نے نظریات بھی بدل دیئے ، پہلی بار عرب امارات کا طیارہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کراسرائیل اترگیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک تجارتی پرواز اسرائیل روانہ ہوگئی – ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ عرب امارات کی تاریخ میں ایسا ہوا کہ پہلی بار جب متحدہ عرب امارات سے ایئر لائن کی پرواز ملک پہنچی۔

باغی ٹی وی کےمطابق ابوظہبی سے تل ابیب جانے والا اتحاد ائر ویز کا جیٹ طیارہ فلسطینی اتھارٹی کے لئے تیار کردہ سامان کےبھرا طیارہ اسرائیلی سرزمین پراترگیا ۔دوسری طرف عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے

ادھرعالمی مبصرین کا کہ بھی کہنا ہےکہ اس سے پہلے جتنی بھی کوششیں ہوئیں‌ ان دوملکوں کے درمیان‌تعلقات کی بحالی کی وہ بے کارگئیں .لیکن کرونا نے آکرایک نئی جہت دی ہےاوروہ عرب امارات کہ جس کی آج تک کوئی پرواز اسرائیل میں نہیں اتری ، بالآخرمنگل کے روز اترگئی ،

 

 

دوسری طرف عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ 19 مئ کو مجبورا ایک پرواز اسرائیل بھیجی گئی تاکہ وہ کرونا سے پریشان حال فلسطنیوں کےلیے امداد، خوراک اورادویات لے جاسکے ،

ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والی ایک تصویر میں منگل کے روز ابو ظہبی میں ایک ایئربس اے 330 دکھایا گیا تھا جس میں اماراتی پرچموں پر مشتمل سامان لدا ہوا تھا

دوسری طرف اسرائیلی حکام کا کہنا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ مسافروں کی پروازیں جلد ہی آئیں گی۔

Leave a reply