ٔخواجہ سرا مودی کے یاروں پرسبقت لےگیا:غیرت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ قوم خوش:اور”وہ”دیکھتے رہ گئے

0
38

اسلام آباد:ٔٔخواجہ سرا مودی کے یاروں پرسبقت لےگیا:غیرت کا ایسا مظاہرہ کیا کہ قوم خوش:اور”وہ”دیکھتے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی خواجہ سرا نایاب علی نے بھارت سے خواتین گلوبل ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نایاب علی خواجہ سرا کو بھارت نے خواتین گلوبل ایوارڈ کے لئے نامزد کیا تھا، تاہم انہوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے بھارت سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ادھر اس حوالے سے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نایاب علی نے بتایا کہ ان کی یہ بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ دنیا کے سامنے پاکستان کو حقوق انسانی کے چیمپئین کے طور پر پیش کیا جائے۔

خواجہ سرا نایاب علی کا کہنا تھا کہ کئی بڑے بین الاقوامی ایوارڈز کی پیشکش ہوئی ہے لیکن ملکی مفاد کو ہمیشہ ہر چیز پر مقدم رکھا ہے۔ ویمن گلوبل ایوارڈ کو مسترد کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا

نایاب علی کا کہنا تھا کہ میرا مقصد بھارت کو یہ بتانا ضروری تھا کہ ایک جانب وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، بچوں اور خواتین پر ظلم کررہا ہے اور دوسری جانب دنیا کو دکھانے کی خاطر ہیومن رائٹس ایوارڈز تقریبات منعقد کرتا ہے۔ جو کہ منافقت ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پرہزاروں کی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے خواجہ سرا نایاب علی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان اورکشمیریوں کا سفیرقراردیا ہے،اکثرنے کہا ہے کہ ہمیں‌ آپ پر فخرہےکہ آپ نے وطن اورکشمیریوں کے لیے بہت بڑے اعزاز کو مسترد کردیا ہے ،

نایاب علی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں وہ بھی تھے جہنوں نے مودی سے یاری لگا کرپاکستان کی عزت بھی خاک میں گنوا دی تھی اورکشمیریوں کے خون پرسودا بھی کرلیا تھا مگرہمیں آپ پرفخر ہے کہ آپ مودی کے یار نہیں بلکہ کشمیر کی آزادی کے خواستگار ہیں‌

یادرہے نایاب علی کو بہترین سماجی کارکن ہونے پر کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات، تمغوں اور انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔

Leave a reply