یوروکپ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا
باغی ٹی وی : یوروکپ میں بڑا سیٹ ہوگیا ، سوئٹزرلینڈ نے بڑی ٹیم کو نکال باہر کیا۔عالمی چیمپئن فرانس کو ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔
سوئٹزرلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کو یورو کپ سے باہر کردیا. سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔ ادھر اسپین نے کروشیا کو ہرا دیا ہے اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے
دنیا بھر میں فٹبال کے ایکشن سے بھرپو ر مقابلے جاری ہیں، کوپا امریکا کپ میں برازیل نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ برازیل نے گروپ اے کے میچ میں پیرو کو چار صفر سے شکست دے دی۔
برازیل کی طرف سے نیمار، ایلکس سینڈرو، ایورٹن ریبیریو اور ریچلسن نے ایک ایک گول کیا۔
یورو کپ میں بیلجیئم نے ڈنمار ک کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ میچ میں کھلاڑیوں اور شائقین نے ڈنمارک کے اسپتال میں زیر علاج پلئیر کرسچیئن ایرکسن کو تالیاں بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔