شدت پسندتباہی کےذمہ دار؟یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد:کپتان کےخدشات درست ثابت ہوگئے

0
44

اسلام آباد:شدت پسندی تباہی کی ذمہ دار؟یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کیخلاف قرارداد:کپتان کےخدشات درست ثابت ہوگئے،اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں 6 کے مقابلے میں 681 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی۔ قرارداد میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس پر نظر ثانی کرنے اور اقلیتوں سے متعلق امتیازی قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ارکان پارلیمنٹ نے فرانس اور پاکستان کے تنازع میں فرانس سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے کمیشن اور یورپی بیرونی ایکشن سروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ واقعات کی روشنی میں پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس کی اہلیت کا فوری طور پر جائزہ لے اور اس پر بات پر بھی غور کرے کہ آیا اتنی معقول وجوہات ہیں کہ اس جی ایس پی پلس اسٹیشن اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے عارضی طور پر دستبرداری کے لیے کارروائی شروع کی جا سکے اور جلد از جلد اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ کو رپورٹ کیا جائے۔

اس قرارداد کو مشترکہ طور پر پیش کرنے والے سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے رکن چارلی ویمرز نے پارلیمنٹ کے تازہ اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں توہین مذہب کے الزامات کے نتیجے میں پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے ہلاک یا قید ہونے کے مختلف واقعات کا حوالہ دیا۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جھوٹے الزام لگانے والوں سے اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کا دفاع کرنے کے بجائے ہولوکاسٹ اور نسل کشی کے انکار کو اسلام کے نبی اکرم ﷺ پر پر تنقید کے مترادف قرار دیا۔

قانون ساز نے مزید ٹوئٹ کی کہ کیا یورپ کو عیسائیوں کو نشانہ بنانے والے ہجوم اور ہولوکاسٹ سے موازنہ کرنے والے وزیراعظم کو انصاف دینا چاہیے؟ میرا جواب نہ ہے

دوسری جانب پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت قوانین سے متعلق قرارداد پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت سے لاعلمی کا اظہار ہوتا ہے

Leave a reply