یورپی یونین نے پاکستانی این جی اوز کوکس مقصد کے لیے 1ارب 12 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ؟اہم خبر

0
45

اسلام آباد:یورپی یونین نے پاکستانی این جی اوز کوکس مقصد کے لیے 1ارب 12 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ؟اہم خبر،اطلاعات کےمطابق یورپی یونین نے کورونا وائرس سے پڑنے والے سماجی اور معاشی اثرات پر سول سوسائٹی کے ذریعے آگاہی پھیلانے کے لیے 66 لاکھ 50 ہزار یورو کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں موجود یورپی یونین مشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘یورپی یونین نے پاکستان میں کورونا وائرس سے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے سول سائٹی کی تنظیموں کی شراکت اور صلاحیت کو مضبوط بنانے کی خاطر تعاون کا فیصلہ کرلیا ہے’۔

بیان کے مطابق ‘اس حوالے سے پاکستان میں موجود یورپی یونین وفد نے 66 لاکھ 50 ہزار کے مالی تعاون کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں سے معاشرے میں مختلف برادریوں پر پڑنے والے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے اور نوجوانوں کی آواز کو نمایاں کرنے کے لیے منصوبے طلب کرلیے ہیں’۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ یونین کو پاکستان میں کورونا وائرس کے بحران سے سماجی اور معاشی اثرات پڑنے کا علم ہے جس سے معاشرے میں مختلف طبقوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے حکومتی ڈھانچے کے استحکام کو بھی امتحان کا سامنا ہے۔

Leave a reply