نیدرلینڈ :یورپ والوں نے ایک دوسرے پراپنے دروازے بند کرلیے:پروازوں پربھی پابندی،اطلاعات کے مطابق نیدرلینڈ نے لندن ، جنوبی امریکہ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شینگن زون سے باہر متعدد ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ ان ممالک میں موجود دیگر مسافر اب نیدرلینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔ ان علاقہ جات سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ عالمی وبا کورونا کے پیش نظر انفیکشن کی تعداد کو کم کرنے اور کورونا وائرس جیسے وبائی امراض کی نئی اقسام کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ۔

اس ضمن میں ہالیںڈ کے وزیراعظم مارک نے اعلان کیا کہ برطانیہ ، جنوبی افریقہ اورجنوبی امریکہ کے ممالک ; ارجنٹینا، بولیویا، برازیل ، کیپوورڈے، چلی، کولمبیا، ایکویڈر، فرانسیسی گیانا، گویانا، پانامہ ، پراگیوے، پیرو، جنوبی افریقہ، سورینام، یوروگوے اور وینزویلا سے آنے والے تمام پروازوں پر پابندی عائد ہو گی۔
اس پابندی کا اطلاق 23 جنوری بروز ہفتہ سے ہو گا۔

مزید برآں نیدرلینڈ میں شہریوں کو عالمی وبا کورونا کی نئی لہر سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کی جائے گی۔ ہالینڈ کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام نہایت سخت ہے لیکن اس وقت ہم دوراہے پر کھڑے ہیں۔ اور برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم نے ہمارے لیے اور کوئی آپشن بھی نہیں چھوڑی۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے پر تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

Shares: