کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے یورپی یونین کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بھارت کے الزامات پر مبنی پرجھوٹےوپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔
ان کا یہ بیان بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرشاد کی قیادت میں بیلجیئم کے تین روزہ دورے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی وفد یورپی حکام اور بیلجیئم حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔علی رضا سید نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق جھوٹے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے یورپی حکام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی روکنے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، رہنماؤں کی طویل حراست اور عوامی احتجاج پر فائرنگ جیسے اقدامات ایک انسانی المیہ ہیں جن پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینی چاہیے۔علی رضا سید نے مزید کہا کہ یورپی یونین بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دے اور انسانی حقوق کی پامالی روکے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینے میں بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے مسئلے کو انصاف اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، اور انسانی حقوق کی صورتحال کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 6 نام تجویز کر دیے
اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والی افغان خواتین کو دھمکیاں، گھروں سے کام کرنے کی اجازت
سندھ طاس سے چھیڑ چھاڑ ہوئی تو شملہ معاہدہ بھی زیر غور ہوگا،خواجہ آصف
برطانیہ کا اسرائیلی کارروائیوں پر سخت ردعمل،غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے
ناصرہ المعروف اداکارہ رانی بیگم ،تحریر :راحین راجپوت