بالآخرشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل ہی گئی

بمبئی:بالآخرشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل ہی گئی ا،طلاعات کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی۔

بمبئی ہائیکورٹ میں آریان خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان، ارباز مرچنٹ اور خاتون ساتھی کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد ہی جمعے یا ہفتے کے روز آریان اور دیگر کی رہائی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم آج ان کی ضمانت منظور ہوگئی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے کیس میں گرفتار، بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے، 23 سالہ بیٹے آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ نے چرس استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق انہیں خصوصی طور پر موصول ہونے والے نارکوٹکس کنٹرول بیور (این سی بی) پنچ نامہ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ آریان خان نے اعتراف کیا کہ ان سمیت ان کے دوست کے پاس 6 گرام چرس موجود تھی تاکہ وہ کروز پر استعمال کرسکیں۔

پنچ نامہ، جو تلاشی کے وقت لیا گیا گواہ کا ریکارڈ ہے، اس وقت ریکارڈ کیا گیا تھا جب این سی بی کی ٹیم نے جہاز پر منشیات استعمال کیے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ممبئی کے ساحل پر موجود کورڈیلیا کروز پر چھاپا مارنے کے بعد آریان خان اور ارباز مرچنٹ تک رسائی حاصل کی

Comments are closed.