ناصر جمشید کو سزا،دوسرے غلطی سے سیکھیں،دیارغیرمیں کس مشکل میں ہوں کوئی احاطہ نہیں کرسکتا،اہلیہ ڈاکٹرسمرہ افضل
مانچسٹر:ناصر جمشید کو سزا،دوسرے غلطی سے سیکھیں،دیارغیرمیں کس مشکل میں ہوں کوئی احاطہ نہیں کرسکتا،اطلاعات کےمطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے سابق قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے 3 سال سے ہم جس تکلیف میں تھے اس سے کوئی نہ گزرے، امید ہے ناصر جمشید کی غلطی سے دوسرے سبق سیکھیں گے۔
So now that finally in Pakistan #Pinktober is trending.. here is my message for #BreastCancerAwarenessMonth .. please spread this important message.. (apologies for the Urdu!) #BreastCancerAwarenessMonth2019 pic.twitter.com/nXWNUDTVeS
— Dr Samara Afzal (@SamaraAfzal) October 9, 2019
ثمرہ افضل نے کہا ناصر جمشید کا اچھا مستقبل ہو سکتا تھا اگر وہ محنت کرتے اور کرکٹ کے کھیل سے مخلص ہوتے، انہوں نے شارٹ کٹ کو اپنایا اور اپنی عزت، آزادی کیریئر سب کچھ کھو دیا۔ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام کرکٹر کرپشن سے پچنے کے لیے ناصر کی مثال کو اپنے سامنے رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا تھا۔ ناصر جمشید کو 17 ماہ، یوسف انور کو ساڑھے تین سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال کی سزا سنائی گئی تھی، تینوں مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گہا تھا۔