کراچی :ن لیگ کا سارا کچھ اخبارات میں ہے:مفتاح اسمٰعیل کوسعید غنی نے کھری کھری سُنا دیں ،اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کی طرف سے پی ٹی آئی کے بعد اب پی پی پرسیاسی حملوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ، یہ سیاسی بیان بازی ن لیگ کے بڑے بڑے لوگ کررہے ہیں، ادھر نواز کے غیرذمہ دارلوگوں کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ترقی سیاست صرف اخبارات میں ہے ، پی پی نے پورے ملک میں عوامی خدمت کی
اسی حوالے سے سعید غنی نے کا مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ اگر پنجاب کی بات ہو تو آپ فرماتے ہیں کہ ن لیگ نے وہاں بہت کام کیا ہے، اس لئے عوام آپ کو ووٹ دیتی ہے۔ لیکن اگر سندھ کی باری آئے تو اپنی دلیل سے منکر ہوجاتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ نے 2002 سے ہر الیکشن میں پی پی پی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیئے ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ ہم کام نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پرانی بات نہیں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پی پی پی نے کراچی میں ساری جماعتوں سے زیادہ ووٹ لئے ہیں اور آپ کی جماعت کہیں نظر نہیں آئی۔
سعید غنی کے باین کے مطابق چھ میں سے تین کنٹونمنٹ پی پی پی نے جیتے ہیں۔ این اے 249 میں آپ 36 ہزار سے 15 ہزار پر پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میںں آپ کے نتائج پی ٹی آئی سے زیادہ عبرتناک ہیں۔
سعید غنی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ شاید سوائے 2018 کے آپ کی جماعت نے سارے الیکشن اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی میں لڑے، جبکہ پیپلز پارٹی اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے لڑتی رہی ہے۔
سعید غنی نے لکھا کہ ایک چھوٹی سی امید ہی کی جاسکتی ہے، اگلے الیکشن آپ بغیر کسی سہارے کے لڑیں گے۔ تبھی معلوم ہوگا عوام کس کے کاموں سے مطمئن ہے اور کسے ووٹ ڈالتی ہے۔
خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹڑ پیغام میں کہا تھا کہ چونکہ پی پی پی سندھ میں کہیں بھی کوئی کام کرنے پر یقین نہیں رکھتی اور پی ٹی آئی صرف پی ایم ایل این کے منصوبوں پر ’’تختی‘‘ لگاتی ہے، اس لیے پی ایم ایل این کو تمام ترقیاتی کام اکیلے ہی کرنے پڑتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگلی بار انشاء اللہ ہم کراچی میں مزید 2 بس لائنیں اور حیدرآباد میں ایک بس لائن بنائیں گے۔