سب کچھ جعلی:شہبازگل نے مریم کی کون کون سی چیزجعلی ہے تفصیلات بتادیں

0
27

اسلام آباد :سب کچھ جعلی:شہبازگل نے مریم کی کون کون سی چیزجعلی ہے تفصیلات بتادیں ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے مریم نواز کی جانب سے کشمیر سے متعلق ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر جعلی قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جعلسازی میں مقام ہے

 

 

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مریم نواز کی دونمبریوں  پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کا ، ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی نکلی۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میاں صاحب جب سے اس مقام سے ہلے شائد وقت بھی ٹھہر گیا کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، ایک پتہ بھی نیا نہیں پھوٹا، کمال ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جعلسازی میں مقام ہے محترمہ کا ٹرسٹ ڈیڈ جعلی، قطری خط جعلی، کیلبری فونٹ جعلی، انقلاب جعلی اور کشمیر سے محبت بھی جعلی محترمہ صرف اس وقت سچ بولتی ہیں جب وہ خاموش ہوتی ہیں۔

Leave a reply