حوا کی بیٹی انصاف کی منتظر:اے ایس آئی کی طرف سے گندی گالیوں کا سامنا

اسلام آباد حوا کی بیٹی انصاف کی منتظر:اے ایس آئی کی طرف سے گندی گالیوں کا سامنا،اطلاعات کے مطابق باپ جیسے مقدس رشتے کی درندگی کی بھینٹ چڑھنے والی معصوم کلی تحریم بی بی انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اوراس کی شنوائی نہیں ہورہی

ذرائع کے مطابق اس معصوم کلی کو تھانہ ترنول کی اے ایس آئی کی طرف سے گندی گالیوں کا سامنا ہے ، ادھر ڈی آئی جی آپریشنز جناب وقار الدین سید سے خصوصی نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر تھانہ ترنول کے حکام کی طرف سے معصوم بچی تحریم بی بی سے ایسی درخواست لکھوائی گئی جس کا براہ راست فائدہ ملزم کو پہنچایا گیا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ معصوم بچی کو انصاف دینے کے بجائے قانونی موشگافیوں میں ڈال دیا گیا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ترنول پولیس کا بچی کو سرگودھا پولیس سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

تھانہ ترنول پولیس کے مطابق معصوم بچی سے اس کا باپ سرگودھا میں زیادتی کرتا رہا،لہذا زنا کی ایف آئی آر سرگودھا کے تھانہ میں درج ہوگی،غور طلب امر یہ ہے کے معصوم بچی کا درندہ صفت باپ معصوم بچی کو ترنول کے علاقہ سے سرگودھا زنا کرنے کی نیت سے ہی لے کر گیا لہذا جرم کی ابتدا تھانہ ترنول کے علاقے سے ہی ہوئی

اس بابت جب ہم نے قانونی رائے لینے کے لئے ماہر قانون دان سید کوثر علی شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سے رابطہ کیا تو ان کے مطابق ایف آئی آر تھانہ ترنول میں بھی درج ہو سکتی ہے۔ کیوں کہ جرم کی ابتدا تھانہ ترنول کے علاقہ سے ہوئی

Comments are closed.