اسلام آباد:ثبوت اتنے زیادہ جمع ہوچکے کہ گیلانی کا جانا ٹھہرگیا:اہم حلقے،قانونی ماہرین متفق ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن اس وقت زوروں پرہیں اوردوسری طرف اسلام آباد سے اطلاعات کے مطابق ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کی ویڈیوز کے منظرعام پرآنے کے بعد منظرنامہ ہی تبدیل ہوگیا ہے

ادھر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ علی حیدر گیلانی ، ناصرشاہ اورایسے ہی کے پی سے ارکان اسمبلی کی خریدوفروخت کے ثبوت سامنے آنے اورپھر علی حیدر گیلانی ، ناصرشاہ اوردیگراسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اقبالی جرم کے بعد نقشہ ہی تبدیل ہوگیا ہے

ادھر ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کیطرف سے اعتراف کے بعد پاکستان کے ممتازماہرین قانون اورنظام عدل سے تعلق رکھنے والی شخصیات جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پرپہنچی ہیں کہ یوسف رضا گیلانی اب جیب بھی جائیں تو وہ ان بڑے جرائم کے بعد سینیٹ کے ممبر نہیں رہیں گے

یہ بھی اسلام آباد کے اہم حلقوں میں‌ گفتگو ہورہی ہےکہ ان سامنے آنے والے ثبوتوں کے علاوہ بھی اس قدر زیادہ ثبوت جمع ہوگئے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کے نااہلی سے بچنے کے ایک فیصد بھی چانسز نہیں ہیں

یہ ثبوت کیا ہیں اس حوالےسے ان حلقوں کا کہنا کہ پاکستانی سیاست میں زلزلہ آجائے گا ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس گندے کھیل میں بڑے بڑے نام سامنے آئے ہیں

دوسری طرف یہ بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ اگراب یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اس قوم کو تباہی سے نہیں بچایا جاسکتا ، اس حوالے سے تمام ثبوت جمع کیے جارہےہیں اوران کو الیکشن کےبعد قوم کے سامنے پیش کرکے قوم سے بھرپورمدد لی جائے گی

یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ اس قدراربوں روپے مختلف چینلز سے کہاں سے کہاں تک پہنچائی گئیں ان پرنظررکھی جارہی ہے ،

ادھر یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ جن ممبران کے ملوث ہونے کے ثبوت ملیں‌گے وہ پاکستانی سیاست سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے باہر ہوجائیں گے

اس حوالےسے آئیں بھی حرکت میں آئے گا اورسزائیں بھی دی جائیں گی لیکن اب یہ صدمہ بار بار نہیں قوم کودیا جائے گا

یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ ارکان اسمبلی نے حالات کودیکھتے ہوئے اپنا مستقبل اورسیاست کو بچانے کے لیے اپنا فیصلہ بھی تبدیل کرلیا ہے

Shares: