ای وی ایل سی پولیس کی کارروائی 5 ملزمان کوگرفتار
ای وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی5 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے ٹویوٹا کرولا گاڑی اور3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں اس حوالے ایس ایس پی عارف اسلم راونے بتایا کہ کار چور ملزمان میں راجہ سلیم یو سف اس کا بیٹا حمزہ سلیم اورایک ساتھی شاکر شامل ہے کارچورملزمان نے گاڑی کرائے پر حا صل کر کے ڈپلیکٹ چابی بنائی اور گاڑی واپس کرکے آسا نی سے چو ری کرلی انھوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل چو ر ملزمان میں غلام علی اور نا صر شا مل ہیں موٹرسائیکل چور ملزمان انتہائی عا دی جرائم پیشہ اورموٹرسائیکل چوری کی لا تعداد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے برآمد شدہ کارنمبرAZG-387 ٹویوٹا کرولا برنگ لال بلوچ کا لونی تھانے کی حدود سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر186/2021ہے ملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKIF-7425 سپراسٹار70 سچل تھانے سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر603/2021 ہیملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKOM-6222 ہنڈا 125 گلستان جوہر سے سر قہ ہیملزمان سے برآمد شدہ موٹرسائیکل نمبرKAB-9877 ہنڈا 70 تھانہ گلستان جوہرسے سر قہ ہیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اورمزید برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔