ای وی ایم کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ

0
72
evm

پنجاب کی نگراں کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے اور گورنر پنجاب سے آرڈینینس جاری کروانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب کابینہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ (ای وی ایم) کے ذریعے نہیں ہوں گے، سابقہ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے کی قانون سازی کرکے گئی تھی۔

خیال رہے کہ نگران کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی، گورنر پنجاب ای وی ایم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کا آرڈیننس جاری کریں گے۔ یہ آرڈیننس تین ماہ تک موثر رہے گا، تین ماہ بعد دوبارہ آرڈیننس جاری ہو گا۔

تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانا ممکن نہیں، اس کیلئے پائلٹ ہونا بھی ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کیلئے مشینیں بھی نہیں خریدی گئیں، جبکہ پاکستان میں بجلی کی بندش بھی اہم مسئلہ ہے۔

Leave a reply