ایوان کے ماحول کی ذمہ داری حکومتی پارٹی کی ہوتی ہے، اپوزیشن نے لگائے اسد قیصر پر سنگین الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کومائیک دینے پر اسمبلی میں شور شرابہ ہوا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روایات کی بات کرنے والے اٹھ کر چلے گئے بلاول بھٹو کہاں جارہے ہیں،میدان میں آئیں اور بات کریں،
جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ آپ کو حکومتی بینچوں میں بیٹھے اراکان ڈکٹیٹ کرتے ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا اسعد محمود سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا ،مولانا اسعد محمود نے کہا کہ کمیٹی بنا کر فیصلہ کیا جائے کہ ایوان کا ماحول خراب کرنے کا اصل مجرم کون تھا، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، بھیک نہیں مانگیں گے، آپ کے وزیر میز پر اچھل کر قائد حزب اختلاف کو نشانہ بنا رہے تھے،آپ نے ان ایم این ایز کے خلاف کارروائی کی جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں تھے،
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے جوگفتگو کی اس کی تائید کرتے ہیں ،3سال سے یہ ہاوَس رولز اور نہ ہی پارلیمانی روایات سے چلتا ہے،ہم آپ کے ساتھ بیٹھ کے معاملات طے کرتے ہیں،عمل نہیں ہوتا ہے،2سال سے خورشید شا ہ کی کرسی خالی رہی اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،شاہد خاقان عباسی نے سپیکرسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانبدار ہیں ہاوَس کو روایات اور رولز کے مطابق چلائیں،اسپیکر کھلم کھلا فریق ہیں،خود ثابت کیا کہ وہ جانبدار ہیں،
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح یہ ایوان چلاہےاس کی عزت میں کمی آئی ہے،ایوان میں سب سے بڑی ذمہ داری اسپیکر پر عائدہوتی ہے،باہر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں ، ایوان میں بھی اس پر عمل ہونا چاہیے اگر گزشتہ روز ووٹنگ ہو جاتی تو کیا حرج تھا؟ایوان کے ماحول کی ذمہ داری حکومتی پارٹی کی ہوتی ہے،قانون سازی پر بہت سی کمیٹیاں بنائی گئیں،ان کا کیا بنا کسی کو کوئی پتہ نہیں،جب یہاں ہنگامہ ہوتا ہے تو 22 کروڑ عوام کےسر شرم سے جھک جاتے ہیں ،
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی
پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان
فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری
آصف زرداری، خورشید شاہ اسمبلی پہنچ گئے، کیسا ہوا استقبال؟
آخری وقت تک سیشن میں آصف زرداری کو ایوان میں بٹھایا تھا،سپیکر نے دھاندلی کی، بلاول