ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،مصطفیٰ کمال

0
41

ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،مصطفیٰ کمال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے نام پر ایوانوں میں براجمان افراد نے شہر کو لاوارث بنایا ہوا ہے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ فنڈز کا رونا رونے والے میئرکراچی نے بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود نالے صاف نہیں کرائے، بلدیاتی حکومت کو نالوں کی صفائی کے لیے سالانہ 50کروڑ ملتے ہیں،بلدیاتی حکومت ایمانداری سے کام کرے تو نالوں کی صفائی کا کام 10 کروڑ روپے میں ہوسکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں،ایک بارش نے وفاق ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی اصلیت سامنے رکھ دی ہے۔ متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے جائیں ، حکمرانوں نے عوامی مسائل کو حل نہ کرنے کا ارادہ کیا ہواہے، بارش میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

Leave a reply