با لی وڈ اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ ایوارڈ شوز میں جانا اپنی عزت اور وقار کھونے کے مترادف ہے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار جان ابراہم کا کہنا ہے کہ میں ایوارڈ فنکشن کی عزت نہیں کرتا کیوںکہ یہ ایک مذاق ہے جہاں اداکار ڈانس کرتے ہیں اور پھر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد مزاحیہ جوکس مارتے ہیں-
اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ یہ کررہے ہیں ضروری نہیں کہ غلط ہو تاہم میں ایسے فنکشز میں نہیں جاتا۔
جان ابراہم نے کہا کہ اگر میں ایوارڈ فنکشن میں جاؤں گا تو ایسا لگے گا کہ جوکر سرکس میں جارہا ہے، یہ اپنی عزت اور وقار کھونے کے مترادف ہے اور میں ایسا بالکل نہیں چاہتا۔