نئی دہلی : بھارت میںبغاوت کا خطرہ ، بھارتی وزرا بھی نریندا مودی کے ڈاکٹرائن کے مخالف نکلے ، اطلاعات کے مطابق اسی وجہ سے نریندر مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مخالفت کرنے والے سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما چدم برم کو گرفتار کرلیا۔ھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیر کی گرفتاری آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما چدم برم کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نئی دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا۔چدم برم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی تھی۔یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ اور بھی وزرا بھارتی حکومت کے کشمیر کے حوالے سے فیصلے سے ناراض ہیں