سول کورٹ سرگودہا نے سکول ٹیچر کی ٹانگیں توڑنےکے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا:سول کورٹ سرگودھا نے گورنمنٹ سکول ٹیچر کی ٹا نگیں توڑنے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنادیا، تفصیلات کے مطابق
عدالت نے مقدمہ میں نامزد پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اےاسلم مڈھیانہ کو فریقین کے مابین راضی نامہ ہونے پر بری کر دیا۔
مڈھ رانجھا میں سات سال قبل 0212 میں علاقہ کی کھلی کچہری میں گورنمنٹ ہائی سکول کا ٹیچر نفیس احمد پیش تھا،
سکول ٹیچر نفیس احمد نے اس وقت علاقہ کے وڈیرے پی پی پی کے سابق ایم پی اے محمد اسلم مڈھیانہ پر جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے چوروں کی نانی قرار دیا تھا۔
کھلی کچہری کے چند روز بعد ایک حملہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کے نفیس احمد کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔
نفیس احمد نے تھانہ مڈھ رانجھا میں سابق ایم پی اے محمد اسلم مڈھیانہ کے خلاف قاتلانہ حملہ کے الزام کا مقدمہ درج کروایا تھا
جسکا سول کورٹ سرگودھا میں مقدمہ سات سال سے زیر سماعت رہا، گزشتہ روز سول جج جہانزیب بخاری نے مقدمہ کی سماعت کی،عدالت نے فریقین میں راضی نامہ پر مقدمہ میں ملوث ملزم سابق ایم پی اے niمحمد اسلم مڈھیانہ کو بری کر کے کیس نمٹا دیا۔مقدمہ میں ملوث سابق ایم پی اے محمد اسلم مڈھیانہ کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 1992 میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Comments are closed.