کیا سابق ایم پی اے کرم داد واہلہ نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیارکرلی یا نہیں؟تصدیق ہوگئی
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے حلقہ پی پی 210کے سابق ایم پی اور سیاستدان چوہدری عبدالرحمان واہلہ کے بیٹے چوہدری کرم داد واہلہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق چوہدری کرم داد واہلہ نے لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور ملاقات میں بہاولپور سے پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی اور رہنما طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے،لاہور میں ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس میں آنے والے وقتوں کے لئے عہدو پیمان کئے گئے۔چوہدری کرم داد واہلہ کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی لیکن مصدقہ اطلاعات اور ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔یاد رہے کہ چوہدری کرم داد واہلہ پہلے دو بار اپنے آبائی حلقہ سے ایم پی اے منتخب ہوتے رہے ہیں اور 2013کے الیکشن میں موصوف پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2018 کے الیکشن میں انہوں نے آزاد امید وار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور یہ ممبر صوبائی اسمبلی نے بن سکے۔