لاہور:نون لیگ کے سابق ایم پی اے افتخار احمد خان بلوچ پرتشدد:وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا،اطلاعا کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا جھنگ کے علاقے میں پی پی 125 سے ٹی ایل پی کے امیدوار افتخار احمد خان بلوچ جو کہ پہلے ن لیگ کے ممبرپنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں ا ن پر تشدد کیا گیا ہے ،

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔

وزیراعلیٰ‌پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں۔حمزہ شہباز کاکہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ بننے والے افتخار احمد خان بلوچ کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

 

https://twitter.com/Mublqman/status/1549797685280079872

یاد رہے کہ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سنیئر صحافی مبشرلقمان نے بھی وزیراعلیٰ کونوٹس لینے کےحوالے سے پیغام شیئر کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی حمزہ شہبازکا جھنگ کے علاقے میں پی پی 125 سے ٹی ایل پی کے امیدوار افتخار احمد خان بلوچ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان کی جلدگرفتاری کا حکم دے دیا ہے،،۔
دندناتے پھرتے ان غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام پولیس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہئے

ادھر پنجاب پولیس کی طرف سے ان اطلاعات کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے ، اس حوالے سے کہا گیا ہےکہ آئی جی آفس نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ہے۔ ڈی پی او جھنگ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائیگا۔

Shares: