کراچی :سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی :ایم کیوایم کے دیرینہ بانی ساتھی کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت ،اطلاعات کےمطابق ایم کیو ایم مرکزی لیگل ایڈ کے سابق عہدیدار اور سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد لطیف الدین پاشا نے پاکستان ہاؤس میں چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرکہ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
کراچی سے ذرائع کےمطابق پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کےموقع پرسنیئرایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد لطیف الدین پاشا نے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس پارٹی میں اس لیے شامل ہورہے ہیں کیونکہ یہ پارٹی پاکستان کی پارٹی ہے ، محب وطن لوگوں کی پارٹی ہے اور بہت جلد اس پارٹی کی محنت سے کراچی کے بالخصوص اورسندھ کے بالعموم حالات بدل جائیں گے اوربہتری آجائے گی
باغی ٹی وی کےمطابق پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے اس موقع پر پی ایس پی نیشنل کونسل کے رکن حسان صابر بھی موجود تھے۔پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰکمال نے بزرگ رہنما کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کواہم قراردیتے ہوئے کہاہےکہ جب منجہے ہوئے لوگ پاک سرزمین میں شامل ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہےکہ یہ لوگ اس پارٹی پراعتبارکرتے ہیں