رشوت کیوں‌لی ؟ پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں رشوت لینے پر سابق فرانسیسی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ درج

0
33

فرانس کے سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلاڈور اور سابق وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ پر 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان کو اگسٹا 90B آبدوزوں کی فروخت کے سودے میں رشوت وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔

بیلاڈور پر الزام ہے کہ انہوں نے اس ڈیل سے حاصل ہونے والی رشوت اپنی 1995 کے صدارتی انتخاب کی مہم کیلئے استعمال کی تھی۔ بیلاڈور جیکس شیراک کے خلاف یہ صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

بیلاڈور پر یہ الزام ’’کراچی افیئرز‘‘ سے موسوم تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگسٹا آبدوزوں کی فروخت کے سودے سے بیلاڈور نے ایک تیسرے فریق کے ذریعے کئی اقساط میں رشوت وصول کی جسے گذشتہ ہفتے انتقال کرنے والے سابق فرانسیسی صدر جیکس شیراک کے خلاف اُن کی ناکام صدارتی مہم میں استعمال کیا گیا۔

یہ تحقیقات 2002 میں فرانس کے 11 آبدوز انجینئروں کی کراچی میں ایک خود کش حملے میں موت کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ ابتدا میں اس حملے کا الزام القاعدہ پر عائد کیا گیا تھا۔ تاہم، تحقیقاتی اہلکاروں نے اس بات کا بھی جائزہ لینے کی کوشش کی کہ کیا یہ دھماکہ بعض پاکستانی اہلکاروں کی طرف سے رشوت کی 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ رقم موصول نہ ہونے پر فرانس کو سزا دینے کیلئے تو نہیں کرایا گیا تھا۔

“یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے

یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی

اطلاعات کے مطابق، جب آنجہانی سابق صدر جیکس شیراک 1995 میں بیلاڈور کو شکست دے کر صدر بن گئے تو انہوں نے مبینہ طور پر بیلاڈور کو سزا دینے کی خاطر پاکستانی مڈل مین کے ذریعے رشوت کی رقوم کی ترسیل رکوا دی تھی۔

بیلاڈور کے خلاف مقدمے کی سماعت موجودہ اور سابق وزرا کے خلاف مقدموں کیلئے قائم خصوصی عدالت میں ہو گی۔ اُن پر اور اُن کے سابق وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ پر رشوت لینے اور اسے مبینہ طور پر خفیہ رکھنے کا الزام ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ رشوت ممکنہ طور پر پاکستان کو تین اگسٹا کلاس آبدوزوں کی فروخت کے علاوہ سعودی عرب کو فریگیٹس کی فروخت کے سودوں سے متعلق ہے۔

نیوز ایجنسی اے پی اور رائیٹرز کے مطابق، پراسیکیوٹر جنرل فرانسوا مولنز کا کہنا ہے کہ سابق فرانسیسی وزیر اعظم پر 16 لاکھ 65 ہزار ڈالر کی رشوت کیش میں وصول کرنے کا الزام ہے۔بیلاڈور کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُن کے مؤکل نے ایسی کوئی رشوت کبھی وصول نہیں کی اور انہیں یقین ہے کہ یہ بات عدالتی کارروائی کے دوران ثابت ہو جائے گی۔

“بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی” لاک ہے

بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

اگسٹا 90B کلاس کی تین آبدوزوں کی پاکستان کو فروخت کا سودہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے دور میں 1994 میں طے پایا تھا جس کی مالیت 99 کروڑ 60 کروڑ ڈالر تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد میں برطانیہ بھی آبدوزوں کی فروخت کی دوڑ میں شامل ہو گیا تھا اور اس نے پاکستان کو چار ڈیزل الیکٹرک اپ ہولڈر کلاس آبدوزیں اگسٹا سے کہیں کم قیمت پر فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی اور پاکستانی بحریہ ان برطانوی آبدوزوں کو کم قیمت اور فوری طور پر دستیاب ہونے کی بنا پر ترجیح دے رہی تھی۔ تاہم، وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت نے فرانسیسی اگسٹا آبدوزوں کے حصول کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

 

Leave a reply