اسلام آباد:ایفی ڈرین کوٹہ کیس:سابق وزیراعظم کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےوارنٹ گرفتاری جاری،اطلاعات کے مطابق ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کےخلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت کے جج واجد علی نے کی۔
اس موقع پرسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اس کے علاوہ شریک ملزم ملک زونیر کے بھی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی آئندہ سماعت 21فروری تک ملتوی کردی۔








