مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

تمام نجی و سرکاری کالجز میں ڈانس پر پابندی عائد

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام نجی و سرکاری کالجز...

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس؛ شعیب شیخ عدالت میں آنے سے گریزاں:بہانے پربہانہ

اسلام آباد: ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کو پیش ہونے کے لیے یکم نومبر تک آخری موقع دیا تھا وہ بھی گزرچکا ہے

یاد رہےکہ اکتوبر کی سماعت میں سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ و دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی شعیب شیخ پیش نہ ہوئے تو سزا معطلی کا حکم واپس لینے پر غور کریں گے۔

ایگزیکٹ کے شعیب شیخ سزا کے خلاف اپیل میں اکتوبرکی سماعت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے سزا معطلی کا حکم واپس لینے کی استدعا کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پراسیکیوٹر اشفاق نقوی نے عدالت کو بتایا تھا کہ شعیب شیخ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے۔ انہیں طلب کیا گیا تھا۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ سزا معطلی کا حکم واپس لیا جائے۔ دریں اثنا شعیب شیخ کے وکیل کی جانب سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جس میں کہا گیا کہ شعیب شیخ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

اکتوبر کے مہینے کے پہلے ہفتے میں ہونےوالی سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا تھا کہ شعیب شیخ کب پیش ہوں گے؟ جس پر وکیل نے آئندہ ماہ کی تاریخ مانگ لی تھی

یاد رہے کہ شعیب شیخ اور دیگر نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 5 جولائی 2018ء کو شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ شعیب شیخ کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 20 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی سزا معطل کر رکھی ہے۔

فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی