بلوچستان میں بیوروکریسی کے تبادلے

0
54

کوئٹہ : ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات  نصیب اللہ کاکڑکو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس تعینات کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت کی طرف سے بیوروکریسی میں‌ تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ حکم نامے میں‌ ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات  نصیب اللہ کاکڑکو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں‌گے

نوٹیفکیشن نمبر S-II-2[1)/2022-S&GAD۔  مندرجہ ذیل ٹرانسفرز/پوسٹنگ کا حکم

عوامی خدمت کے مفاد میں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک جاری کیا جاتا ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری، ماحولیات  نصیب اللہ کاکڑ (BSS/BS-19) ایڈیشنل سیکرٹری فائنانس تعینات کیا گیا ہے،

محمد نعمان شاہ (BSS/BS-19) کا تبادلہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای سے ایڈیشنل سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن، محمد جہانگیر کاکڑ (BSS/BS-19)  ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت سے ایڈیشنل سیکرٹری سی ایم آئی ٹی،

  سمیع اللہ کاکڑ (BCS/BS-18)کو قائم مقام  ایڈیشنل  سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن سے قائم مقام ایڈیشنل سیکرٹری پی ایچ ای، جبکہ قاسم خان کاکڑ (PAS/BS-18) ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ایڈیشنل سے سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان تبادلوں کے سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں تک مزید تبادلے ہونے کا امکان ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے دور کی بیوروکریسی میں‌ بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کررہےہیں ،

Leave a reply