یو ٹرن محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبر پلیٹس کی بجائے موجودہ نمبر پلیٹس پر گزارہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

0
62

لاہور : یو ٹرن صرف وزیراعظم پاکستان ہی نہیں‌لیتے بلکہ اب تو چھوٹے موٹے ادارے بھی یوٹرن لینے میں‌ماہر ہوگئے ہیں ، اطلاعات کےمطابق محکمہ ایکسائز نے یونیورسل نمبر پلیٹس کی بجائے موجودہ نمبر پلیٹس کا ہی کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مالی بحران کا شکار، حکومت سے51 کروڑ روپےکے مزید فنڈز مانگ لیے

یونیورسل نمبر پلیٹ تو اب بننے کو رہیں‌، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ذرائع کے مطابق 8 ماہ سے نمبر پلیٹس کا اجراء نہ ہونے سے 15 لاکھ نمبر پلیٹس کی کمی کا سامنا تھا، شہریوں کی جانب سے 50 کروڑ سے زائد کی رقم محکمہ ایکسائز کو جمع کرائی جا چکی تھی، رقم جمع کرانے کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجراء نہیں کیا جارہا تھا۔

یونیسیف کے وفد کی وزیرتعلیم ڈاکٹرمراد راس سے ملاقات ، کن اہم یاداشتوں پر دستخط ہوئے یہ بھی خبر آگئی

ذرائع کے مطابق یوٹرن لیتے ہوئے پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے نمبرپلیٹ کا بحران بڑھنے پر موجودہ نمبرپلیٹس پر ہی ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا، موجودہ نمبرپلیٹ کا سائز 7 فیصد بڑا، ہندسے بھی بڑے کئے جائیں گے، سمری جلد منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔دوسری طرف محکمہ ایکسائز نے اس سارے معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دینے کی کوشش کی ہے

ہسپتال میدان جنگ بن گیا، لاٹھی چارج، شیلنگ، 10 ڈاکٹر گرفتار، کے پی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پنجاب میں‌ سیف سٹی اتھارٹی نے ای چالاننگ میں بہتری کیلئے یونیورسل نمبر پلیٹس شروع کرنے کی کی درخواست کی تھی، یونیورسل نمبرپلیٹ پر ورکنگ مکمل ہونے کے باوجود حکومت نے منصوبہ مسترد کر دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس فیصلے کے بعد سائلین بہت ناراض دکھائی دینے لگے ہیں،

Leave a reply