اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

0
63


اسلام آباد ایئرپورٹ پر شارجہ سے آئے مسافروں سے ڈرون اور 52 مہنگے فونز برآمد

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والے تین مسافروں سے ایک ڈرون، 3 بیڑیاں اور 52 بیش قیمت اسمارٹ و آئی فون برآمد کرلیے۔ ملزمان سے 34 لیپ ٹاپ، 8 ٹیبلٹس و دیگر آلات بھی برآمد کیے گئے جن کی مالیت 10 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

حکام کے مطابق کسٹمز چیکنگ بھانپ کر مسافروں نے سامان لاونج میں چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن کسٹمز حکام نے تینوں ملزمان اختر عباس، زبیر خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا۔ اختر عباس کا یہ پانچواں جبکہ دیگر دو کا پہلا وزٹ تھا۔ ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ادارے نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں موبائل فون برآمد کرلئے تھے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی حسین لہڑی نے دیگر عملے کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک پر ایک گاڑی سے چار سو موبائل فون بر آمد کرکے قبضے میں لے لئے تھے اور اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی تھی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو قبضے میں لے لیا تھا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی تھی.

جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ایسے کسی قسم کے جرائم کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.

Leave a reply