لاہور :جاتی امراء میں نواز شریف کے محل میں دھماکہ ، نقصانات کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں،اطلاعات کے مطابق جاتی امراء میں نواز شریف کے محل میں دھماکہ ہوا ہےاوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ جانی ومالی نقصانات کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی خاندانی رہائش گاہ پر ہفتے کے روز گیس لیکج کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے ونڈ ہاؤس میں چِلر پلانٹ میں گیس لیکج ہوئی جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں مگران کوچھپایا جارہا ہے
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں دیگر زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔