مزید دیکھیں

مقبول

ایک یادگار شام .تحریر:شاہدہ مجید

کینیڈا سے تشریف لائے معروف باکمال شاعر ڈاکٹر اسد...

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13...

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

چمن:چمن میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کے مطابق اج شام 7:30 بجے نامعلوم شرپسندوں نے لیویز تھانہ لیول کراس چمن پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس میں دو لیویز اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایمبولینسز میں مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر درج کر لی، تفتیش جاری ہے۔ زخمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
لیویز اہلکار
1. منصور خان ولد عبدالعلی حوالدار (عمر 34 سال)
2. راز محمد ولد مہربان خاصیدار (عمر 55 سال)
عام شہری
1. سید علی ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 30 سال)
2. ثناء اللہ ولد نذر علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 18 سال)
3. لالہ جان ولد محمد علی ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 40 سال)
4. محمد اشرف ولد لالہ جان ولد کلی حسن تکدار چمن (عمر 8 سال)

یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر 2 حملے کیے گئے تھے۔ نوشکی اور پنجگور میں ہوئے حملوں کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے متعدد دہشت گرد جہنم واصل کر دیے تھے

ادھر بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کیا ہے جس میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیا گیا جس کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔ ہلاک دہشت گرد ہوشاب اور پنجگور سمیت حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تینوں دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سمیر عرف بہادر، کمانڈر الطاف عرف لالک اور کمانڈر پھیلان بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں دہشت گرد حالیہ کارروائیوں سے پہلے بھی بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔