ماسکو:کہیں روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،تو کہیں چین میں گیس دھماکے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں،،اطلاعات کے مطابق اس وقت جہاں دنیا کے دیگرممالک میں بے چینی ہے وہاں بڑی بڑی طاقتیں بھی اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے سخت پریشان ہیں

اسی تناظر میں اگردنیا کے آج کے معمولات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دن روس کے علاقے ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

روس کے علاقے ریازن میں کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جبکہ روس کی وزارت ایمرجنسی نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دھماکے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ادھر چین میں بھی دھماکون کے متعلق پریشان کن خبریں آرہی ہیں ، چینی حکام کے مطابق چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

 

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر شینیانگ کے ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق دھماکے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تفتیش جاری ہے

Shares: