لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے اطراف میں دھماکے،ہرطرف آگ پھیل گئی

لندن:لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے اطراف سے دھماکے کی آواز سنائی دی ہے اور وسیع آتش زدگی کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں فائربریگیڈ کے کارکن، جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔امدادی ٹیموں نے علاقے کو سیل کردیا ہے اور علاقے میں آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ میلوں دور سے دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق آگ اطراف کے رہائشی مکانات تک پھیل گئی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز جیٹ طیاروں کی لینڈنگ کے بعد سنائی دی جس کے بعد آگ لگ گئی اور دھواں اٹھنے لگا۔ امدادی ٹیموں نے علاقے کے ساٹھ گھروں کو خالی کروا لیا ہے۔ آگ بجھانے والی ٹیموں کا کہنا ہے کہ تیس گھر براہ راست خطرے میں ہیں جبکہ آتش زدگی کو روکنے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

Comments are closed.