ایکسپو سنٹر کی عمارت کرائے پر نہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد۔

0
35

لاہور10جولائی: ایکسپو سنٹر کی عمارت کرائے پر نہیں بلکہ لاک ڈاؤن کے باعث ملکی مفاد میں استعمال میں لائی جا رہی ہے۔

ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال لاہور کے حوالہ سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھرپور انداز میں تردید کرتے ہیں۔ امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت لاہور ایکسپوسنٹر میں حکومت پنجاب کی جانب سے نہ تو کوئی فضول خرچی کی گئی اور نہ ہی کرایہ کی مد میں کوئی رقم واجب الادا ہے۔ کورونا وباء کو انٹرنیشنل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے بعد مریضوں کی سہولت کی خاطر حکومت پنجاب نے قرنطینہ سنٹرز اور فیلڈ ہسپتالوں کا آغاز کیا۔

ایکسپوسنٹر میں پنجاب کا سب سے بڑا کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیاگیا۔ تمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ مکمل کیاگیا. مارچ میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام تقریبات پر پابندی عائد کی گئی. شادی ہالز سمیت ایکسپوسنٹر کو بھی ہر قسم کی تقریبات کیلئے مکمل بند کر دیا گیا. ضلعی انتظامیہ نے حکومت کے فیصلے کے مطابق ایکسپوسنٹر کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر فیلڈ ہسپتال میں منتقل کیا. 10اپریل 2020کو ڈی سی لاہور کی زیرصدارت ایکسپوسنٹر انتظامیہ کے ہمراہ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں طے ہوا کہ ایکسپوسنٹر میں قائم عارضی فیلڈ ہسپتال کے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی محکمہ سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کرے گا۔ بل غلط فہمی سے سامنے آیا جس کے بعد ایکسپوسنٹر بارے غلط فہمی دور کرنے کیلئے میٹنگ کے تمام مندرجات وفاقی حکومت کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

Leave a reply