جتوئی ،باغی ٹی وی (نذیر شجراء)اندرون شہر بننے والی تمام سڑکوں میں انتہائی ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
تفصیل کے مطابق جتوئی اندرون شہر بننے والی تمام سڑکوں میں انتہائی ناقص ترین میٹریل استعمال کیا گیا ہے جسکی وجہ سے چند دن پہلے بننے والی سڑکوں میں ابھی سے بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں پچیس تیس سال بعد بنائی جانے والی سڑکیں بھی کرپشن کی نظر ہوگئی ہے اور تمام سڑکوں کو مکمل بھی نہیں بنایا گیا ہے ، یہ سڑکیں نہیں بنائی گئی ہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ مزاق کیا گیا ہے اتنے ناقص میٹریل سے سڑکیں بنائی گئی ہیں ایک بارش میں یہ ندی نالوں کا منظر پیش کریں گی سڑکیں بناتے وقت سیوریج سسٹم بحال بھی نہیں کیا گیا ہے ،کرپٹ ٹھیکیدار کو سڑکوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے جسکی وجہ سے سڑکوں کا یہ حال ہے سڑکوں یہ کی حالت کمیشن اور کرپٹ ٹھیکیداروں کی وجہ سے ہوتی ہے منتخب نمائندے ایماندار ٹھیکیداروں کو سڑکیں بنانے کا ٹھیکہ دیں اور خود بھی ایمانداری سے کام کروائیں اور چیک کریں ٹھیکےداروں نے کسی بھی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ہے اور یہ سڑکیں بنا کر ہمارے ساتھ ظلم کیا ،شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اور اندرون شہر کی تمام سڑکوں کو شفاف طریقے سے ایمانداروں ٹھیکےداروں سے بنوانے کا مطالبہ کیا ہے
Shares:








