غزہ پٹی میں بے بس،مظلوم فلسطینیوں‌ پرایف 16 اورایف35سے20 منٹ میں 40 فضائی حملے

0
47

مقبوضہ بیت المقدس :غزہ پٹی میں بے بس،مظلوم فلسطینیوں‌ پرایف 16 اورایف 35 سے20 منٹ میں 40 فضائی حملے ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر رات گئے شدید بمباری کی گئی، خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی میں سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی طیاروں نے غزہ سٹی کےشمالی علاقوں میں بھی بمباری کی۔ تل الزعتر، مسعود، الخزندار اور التوام کےعلاقوں میں بمباری کی گئی ہے، جبکہ جنوبی غزہ پٹی میں رفح اور خان یونس پر بھی اسرائیل نے بمباری کی۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی عمارت پر بھی اسرائیل نے فضائی حملہ کیا ہے، اسرائیلی بمباری سے وزارت صحت کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی حملے جاری رکھنے سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کے بعد تل ابیب کے جنگی طیاروں کے حملے تیسرے ہفتے میں داخل ہونے والے ہیں اور غزہ پر پیر کی صبح تازہ حملوں کے نتیجے میں ہسپتالوں تک جانے والی تمام سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مسلسل 10 منٹ تک جاری رہنے والے حالیہ فضائی حملوں سے غزہ شہر شمال سے جنوب تک لرز اٹھا۔تازہ ترین اسرائیلی حملے گزشتہ ہفتے ہونے والے حملوں کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور وسیع پیمانے پر کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے قبل ہونے والے حملے، جس میں 42 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، کے مقابلے میں آج ہونے والے حملے زیادہ خطرناک تھے۔

غزہ کی پٹی میں ہفتے بھر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 65 بچے اور 41 خواتین سمیت 256 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ میں حماس کے 9 کمانڈروں کے گھروں پر حملے کیے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے تازہ ترین حملوں میں مرکزی ساحلی سڑک، سیکیورٹی کمپاؤنڈز اور کھلی جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے غزہ کے بجلی گھر سے جنوبی غزہ شہر کے بڑے حصوں تک بجلی فراہم کرنے والی ایک لائن کو نقصان پہنچا ہے

Leave a reply