متحدہ عرب امارات جدید F-35 لڑاکا طیارے حاصل کر سکے گا ؟ امریکی سینٹ میں سرگرمیاں تیز

متحدہ عرب امارات جدید ایف F-35 لڑاکا طیارے حاصل کر سکے گا ؟ امریکی سینٹ میں سرگرمیاں تیز

باغی ٹی وی . امریکا میں متحدہ عرب امارات کے حوالے سے پائی جانے والے ڈیل آخر ایک اور رکاوٹ سے بچ گیا . امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی حمایت یافتہ اس ڈیل کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو دنیا کے جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے اور اسی طرح Reaper ڈرون طیارے فروخت کیے جانے ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹ میں پیش کیے گئے دونوں قوانین کے مسودے مطلوبہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے لیڈر مِچ میکونل نے منگل کے روز ایک بیان میں ارکان سینیٹ پر زور دیا تھا کہ وہ اس قانون کے مسودے کے خلاف ووٹ دیں جس میں صدر ٹرمپ کو متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے سے روکے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میکونل کے مطابق تزویراتی حقائق اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ کانگرس کو اس نوعیت کی فروخت کے راستے میں نہیں آنا چاہیے۔

Comments are closed.