ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان ہلاک، پولیس ذرائع
اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر فائرنگ کی لیکن جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد نعشیں اسپتال منتقل کردی گئیں-
سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ہلاک ملزمان مبینہ طور پر ایف نائن پارک واقعہ میں ملوث تھے، پولیس گزشتہ روز ملزمان کی شناخت کرچکی تھی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے ناکہ دیکھا تو فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کوگزشتہ روزمارگلہ پولیس نے تھانہ گولڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایک ہلاک ملزم کی شناخت نواب علی اور دوسرے کی اقبال کے نام سے ہوئی، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے خلاف تھانوں میں 60 سے زائد مقدمات درج تھے۔