ایف نائن پارک میں شہری پر حملہ، آئی جی اسلام آباد کا بڑا حکم

0
65

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

مقدمہ زخمی شہری سہیل حسین قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بطور کنسلٹنٹ کام کررہا ہوں، رات سوا دس بجے گھر سے گاڑی پر ایف نائن پارک پہنچا ،رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب واکنگ کے، دوران شلوار قمیض میں ملبوس نوجوان نے حملہ کردیا،ملزم نے ڈنڈے،اور تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا جس کی وجہ سے بیہوش ہوگیا،ہوش آنے پر مدد کے لیے پکارا تو سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچا ریسکیو 1122 کے عملے نے پمز اسپتال منتقل کیا ، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ملزم کو گرفتار کیا جائے،

قبل ازیں ایف نائن پارک میں واکنگ ٹریک پر شہری کے زخمی ہونے کا معاملہ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا اورایس ایس آپریشنز کو موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا از خود معائنہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام شواہد اکٹھے کرکے وقوعہ میں ملوث ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ وی آئی پی کاﺅنٹر ختم کر دیا گیا ہے اب تما م لوگ ایک ہی پراسس کے تحت لائسنس حاصل کر سکیں گے امراءاور سفارشیوں کے لئے اب کوئی علیحدہ کاﺅنٹر نہیں ہے،ہمارے لیے ہر شہری ہی وی آئی پی ہےخواتین اور بزرگ شہریوں کو سسٹم کے تحت ترجیح دی جائے گی ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں وی آئی پی کلچر ختم اور شفافیت کو یقینی بنائیں،لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری لرننگ پیریڈ پورا کریں،شہری 42 دن کا دورانیہ پورا کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کے اہل ہوں گے، ون ونڈو ہال کیو مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہری اپنی باری کا انتظار کریں گے،ایسا شفاف سسٹم بنایا جائے کہ کوئی لائسنس بغیر ٹیسٹ کے جاری نہ ہو سکے ،بلیک پیپرز، غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

Leave a reply