فروری میں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہونے میں کتنا اضافہ ہوا
باغی ٹی وی : سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپ دیٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ فروری 2021 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زائد کمپنیاں ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 2257 نئی کمپنیاں اور سٹارٹ اپس انکارپوریٹ کیے۔ رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں 99 فیصد کمپنیاں آن لائن ہی رجسٹرڈ ہوئیں.
ایک ماہ کے دوران ایس ای سی پی کی طرف سی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 39 فیصد اضافہ ہواہے۔ فروری میں 99فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر جبکہ 30 فیصد درخواست دہندگان کو ایک ہی دن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے اور 175 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ای سروسز کے ذریعے بیرون ملک سے کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں ۔
30 فیصد کمپنیوں کو اسی روز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے جبکہ بیرونی ممالک سے 175 نئی غیرملکی کمپنیاں بھی رجسٹرڈ ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے ساتھ مجموعی طور پر رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 137054 ہو گئی ہے۔
آن لائن ادائیگیوں کی سہولت، رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کا اجراء اور نئے قائم کیے گئے بزنس سینٹر کی طرف سے انکارپوریشن کے لیے فراہم کی گئی معاونت شامل ہیں۔
روری 2021ء میں 52 نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری نوٹ کی گئی۔ ان کمپنیوں میں کینیڈا، چین، ڈینمارک، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، کویت، لبنان، ناروے، اومان، پرتگال، سعودی عرب، سنگاپور، سپین، شام، تنزانیہ، ترکی، یو اے ای، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ سے سرمایہ کاری کی گئی۔
رجسٹرڈ ہونے والی نئی کمپنیوں میں 68 فیصد بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 30 فیصد سنگل میمبر کمپنیاں اور دو فیصد پبلک اَن لسٹڈ، بغیرمنافع تنظیمیں، غیرملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائبیلیٹی پارٹنرشپ شامل ہیں۔








