فیس بک کے مالک واٹس ایپ کیوں استعمال نہیں کرتے ، اہم وجہ سامنے آگئی

فیس بک کے مالک واٹس ایپ کیوں استعمال نہیں کرتے ، اہم وجہ سامنے آگئی

باغی ٹی وی : فیس بک اور واٹس ایپ کے مالک کے بارے میں حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ وہ خود واٹس ایپ پیغام رسانی ، کال وغیر کے لیے استعمال نہیں کرے بلکہ ایک دوسری ایپ ‘سگنل’ استعمال کرتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ 2019 میں ہیکرز نے فیس بک کے جن کروڑوں صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے آن لائن جاری کیا تھا ان میں مارک زکر برگ بھی شامل تھے۔ یہ خبر سائبر سیکیورٹی ریسرچر ڈیوڈ واکر نے دی .

مارک زکر برگ ایسا اپنی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے کرتے ہیں اس لیے وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن والی ایپ استعمال کرتے ہیں جو کہ فیس بک کی ملکیت نہیں ہے۔

اس بات کے حوالے کے طور پر ڈیوڈ واکر نے ٹوئٹ میں مارک زکر برگ کے سگنل ایپ کے اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ بھی بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ سگنل ایپ استعمال کرتے ہیں. سگنل ایپ کی جانب سے بھی اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر مارک زکر برگ کے سگنل ایپ استمعال کرنے کی خبر ٹوئٹ کی گئی ہے۔

پچھلے دنوں واٹس ایپ نے اپنی پرائیویسی پالیسی کا اعلان کیا تو دنیا بھر میں سگنل ایپ ڈاؤن لوڈ کی گئی اور جس وجہ سے واٹس ایپ کو اس کے سخت مقابلے کا بھی سامنا ہے .
۔

Comments are closed.