فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے مختلف اشیاء کی خریدوفروخت کا ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔
باغی ٹی وی : آن لائن تجارت کی طرف ایک نیا قدم ، فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کی مدد کرنا ہے تا کہ وہ اپنی اشیا یہاں فروخت کر سکیں۔
فیس بک یوزرز کو اس نئے پلیٹ فارم کی طرف متوجہ کرنے کے لیے فیس بک ایک نیا آئیکون ’’شاپ‘‘ متعارف کرائے گی، جو اس سائٹ کے پیجز پر آنے والے نوٹیفیکشنز اور پیغامات کے آئیکون کے ساتھ نمودار ہوگا۔
یہ نیا آئیکون اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کی موبائل ایپلی کیشن پر اسکرین کے نچلے حصے میں دکھائی دے گا۔ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا متعارف کردہ نیا پلیٹ فارم آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہوگا۔
فیس بک کے متعارف کردہ اس شاپنگ پلیٹ فارم پر یوزرز مختلف آئٹمز کی تصاویر دیکھ سکیں گے، جو ان کے قریبی اسٹورز پر دست یاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی مطلوبہ مختلف پروڈکٹس کے بارے میں تفصیلات سرچ بھی کرسکیں گے۔واضحرہے آن لائن شاپنگ اور تجارت کا رجحان پہلے ہی عام ہو چکا ہے . اب ایسی سہولیات متعارف کرانے سے اس کو مزید ہوا ملے گی.