فیس بک پر دوستی،پنجاب حکومت کے افسر نے لڑکی کو ورغلا کر کیا گھناؤنا کام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
کبھی ملازمت کے نام پر، کبھی سوشل میڈیا کی دوستی اور کبھی کسی اور طرح سے خواتین کی عزت لوٹ لی جاتی ہے، اسی حوالہ سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، ایڈیشنل سیکریٹری آبپاشی بہاولپور حسنین عباس پرلڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نے زیادتی کی ہے، پولیس نے مقدمہ درج لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ ریس کورس میں حسنین عباس کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا تھا کہ انہو ں نے لڑکی سے فیس بک پر دوستی کر کے اسے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اس کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی حسنین عباس کو گرفتار کر لیا ہے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا تاکہ زیادتی کے متعلق درست شواہد حاصل کیے جا سکیں
شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا
تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ
شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف
لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق
حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف